مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ شہر کے وشوکرما مندر میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے متعدد سینئر رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے کہا کہ ادھم پور کے عوام کو سابقہ حکومتوں نے ترقی کے نام پر گمراہ کیا اور ووٹ بینک کی سیاست کی۔
اپنی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے کہا کہ جموں سرینگر شاہراہ سے منسلک شہر میں سڑکوں، گلیوں اور نالوں کی خستہ حالت دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سابقہ حکومتیں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں'۔
وہیں، اس موقع پر ریٹائرڈ بی ڈی او شام لال، سرپنچ سدرشنہ کماری، انل اور بی جے پی رہنما سریش، وکاس، اکشے کمار سورج کمار، سوم راج، ترون ڈوگرہ، سنجے کمار، وکی کمار، پورن چند، وجئے کمار، پوجا دیوی، نتیش کماری، نوین کمار، اکشے کمار، سروج، ارون راج اور نریش کمار اور اروند، سابق وزیر منجیت سنگھ کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔