اردو

urdu

ETV Bharat / state

انجمن اوقاف جامع مسجد نے میڈیا میں شائع خبروں کی تردید کی

انجمن اوقاف نے میڈیا میں شائع شدہ ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ تاریخی جامع مسجد سرینگر کی اوقاف کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسجد میں اجتماعی طور نماز عشاء اور نماز فجر ادا نہیں کی جائے گی۔

انجمن اوقاف جامع مسجد نے ذرائع ابلاغ میں چپھی خبر کی تردید کی
انجمن اوقاف جامع مسجد نے ذرائع ابلاغ میں چپھی خبر کی تردید کی

By

Published : Apr 9, 2021, 10:13 PM IST

انجمن اوقاف جامع مسجد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جامع مسجد سرینگر میں نماز تراویح ادا کرنے یا نہ کرنے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ طبی ماہرین کی آرا اور مشورے کے بعد ہی اس سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

انجمن اوقاف نے ذرائع ابلاغ میں چھپی ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تاریخی جامع مسجد سرینگر کی اوقاف کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسجد میں اجتماعی طور نماز عشاء اور نماز فجر ادا نہیں کی جائے گی۔ جبکہ جامع مسجد میں صرف تین وقت کی نماز ادا کی جائے گی جس میں نماز ظہر، عصر اور مغرب شامل ہیں۔

وہیں ان خبروں میں یہ کہا گیا تھا کہ ماہ رمضان کے متبرک مہینے کے دوران بھی اجتماعی طور نماز تروایح اور فجر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ متفقہ طور لیے گئے اس فیصلے کی جانکاری امام حی سعد احمد نقشبندی نے دی۔

یہ بھی پڑھیے
عمر عبد اللہ کورونا سے متاثر

انجمن اوقاف جامع مسجد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب جمعہ سے نافذ ہونے والے نائٹ کرفیو کے تناظر میں صیام کے مبارک مہینے میں اجتماعی طور نماز تراویح پڑھنے سے متعلق فیصلہ بہت جلد لیا جائے گا اور عوام کو بھی مطع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details