ضلع ادھم پور کے بس اسٹینڈ میں ایک خالی بس میں آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں بس پوری طرح جل گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
موقع پر دمکل ملازمین اور ادھم پور پولیس اسٹیشن کے افسران پہنچے اور آگ پر قابو پایا۔ اس بس اسٹینڈ پر 50 سے 60 بسیں کھڑی رہتی ہیں اور یہی بس اسٹینڈ ہے جہاں سے ڈوڈہ، بھدرواہ جموں کے لیے بسیں جاتی ہیں۔