اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد ہلاک - درمیانی شب ایک مکان پر بڑا پتھر گرا

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں مکان کے اوپر پتھر گر آنے سے ایک ہی کنبے کے 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھمپور میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد ہلاک
ادھمپور میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد ہلاک

By

Published : Mar 10, 2020, 9:43 AM IST

Updated : Mar 10, 2020, 3:00 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ ادھمپور کے اپری بارمین علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک مکان پر بڑا پتھر گرا جس کے نتیجے میں پورا مکان منہدم ہو گیا۔ حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ادھمپور میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد ہلاک

سرکاری ذرائع کے مطابق ادھم پور کے برمین کھین علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان بھاری بھر کم پتھر کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد بر سر موقع ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ہلاک شدہ افراد میں تین کمسن بچیاں، ایک لڑکا اور ان کی والدہ شامل ہے

ہلاک شدہ افراد کی شناخت شاردہ دیوی زوجہ راج سنگھ، آرتی دیوی بنت راج سنگھ، انو دیوی بنت راج سنگھ، سوانی دیوی بنت راج سنگھ اور پون سنگھ ولد راج سنگھ ساکنان برمین کھین کے بطور ہوئی ہے۔

مکان مالک راج سنگھ ولد منشی رام کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 10, 2020, 3:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details