ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں راحت تنظیم کی جانب سے انسان انٹر کالج کیمپس میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
یوتھ فیسٹیول میں رکن اسمبلی قمرالہدیٰ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں ان کے علاوہ ڈی ایس پی انل کمار جھا، سینئر ڈپٹی کمشنر راشد عالم، نگر پارشد ترلوک چند جین، سماجی کارکن رنجناداس، سشمتا گوسوامی، ڈاکٹر فرزانہ بیگم، نہال اختر وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی قمرالہدیٰ نے کہا کہ بچیوں کی شادی صحیح وقت پر ہونی چاہیے ورنہ کئی طرح کی دقتیں پیش آتی ہیں۔
انہوں نے پوچھا کہ سخت قانون کے باوجود آخر کیوں لڑکیوں کی شادی 18 برس سے پہلے ہوجاتی ہے،آخر اس کے لئے زمدار کون ہیں؟یقینا اس کے لئے سماج کے لوگ، ہم لوگ، آپ لوگ خاص کر والدین ذمہ دار ہیں کیونکہ انہیں اپنے بچوں کی ہر حرکات وسکنات پر خاص توجہ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں 18 برس سے پہلے لڑکی اور 21 برس سے پہلے لڑکے کی شادی ہوتی ہے وہاں رشتہ صحیح سے نہیں نبھتا۔