اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونمرگ شاہراہ عوام کے لیے کھولی گئی

سونمرگ شاہراہ پانچ ماہ بند رہنے کے بعد انتظامیہ نے پیر کے روز سے پرائیویٹ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

By

Published : Apr 16, 2019, 3:18 PM IST

Updated : Apr 16, 2019, 6:38 PM IST

سونمرگ شاہراہ عوام کے لیے بحال

واضح رہے کہ 13 کلومیٹر شاہراہ عام گاڑیوں کے لیے پانچ ماہ قبل بند کردیا گیاتھا۔

آمدورفت کی بحالی کے ساتھ ہی سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سوار سیاح سونمرگ میں برفیلے پہاڑوں سے لطف اندوز ہوئے۔

ایس ڈی ایم کنگن مسرت ہاشم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ صبح گیارہ بجے سے لے کر دوپہر 3 بجے تک شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ سونمرگ میں آئندہ ہفتے تک بجلی اور پانی کی سپلائی کو بحال کر دیا جائے گا

سونمرگ شاہراہ عوام کے لیے بحال

اس شاہراہ کو ہر برس دسمبر میں برف باری کی وجہ سے بند کر دیا جاتا ہے۔

شاہراہ کے کھلتے ہی سیاح اور دیگر مسافروں کی گاڑیاں سونمرگ کی طرف روانہ ہوئیں۔

سیاحت کے پیشے سے وابستہ لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے شاہراہ کو کھولنے میں کافی تاخیر کی جس کی وجہ سے ان کی روزی متاثر ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اپریل کے آتے آتے سونمرگ میں برف کافی حد تک پگھل چکی ہے اور اس سے شعبہ سیاحت کو کافی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطابلہ کیا ہے کہ سونمرگ میں بنیادی سہولیات کو جلد سے جلد مہیا کیا جائے ۔

گر چہ سونمرگ کا سیاحتی نقشے میں ایک اہم مقام ہے تاہم اس کو کھولنے میں انتظامیہ نے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

Last Updated : Apr 16, 2019, 6:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details