اردو

urdu

ETV Bharat / state

بکنگ کے باوجود طیارہ میں بچے کو جھولے والی سیٹ نہیں ملی - ashwini lohani

ایک مسافر نے فضائی خدمات کمپنی ایئر انڈیا میں ایڈوانس سیٹ بک کرانے کے بعد بھی طیارہ میں 6 ماہ کے بچے کے لیے جھولے والی سیٹ دستیاب نہ کرانے اور ایئر لائن کی ایک ملازم کے اس معاملے میں بدسلوکی کی شکایت کمپنی کے صدر اور منیجننگ ڈائریکٹر کردی۔

فضائی خدمات کمپنی ایئر انڈیا میں

By

Published : Jun 14, 2019, 5:05 AM IST

ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایئر لائن انتظامیہ نے شکایت کی جانچ کا حکم دیا ہے اور قصوروار پائے جانے پر ملازم کے خلاف کارروائی کرنے کا تیقن دیا ہے۔

مسافر آکرتی مارواہ کے والد راجندر کپور نے ایم ڈی لوهاني سے کی گئی اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ ان کی بیٹی بدھ کو پرواز نمبر اے ائي -380 سے نئی دہلی سے سنگاپور جا رہی تھی۔

اور ان کی بیٹی نے ٹکٹ بک کراتے وقت ہی اپنے بچے کے لیے جھولے والی سیٹ کی درخواست کی تھی اور یچیک کاؤنٹر پر بھی اسے بتایا گیا تھا کہ یہ خاص بکنگ اس کے بچے کے لیے ہو چکی ہے۔ طیارے میں سوار ہونے پر جب اس نے اس سیٹ کا مطالبہ کیا تو اسے منع کر دیا گیا۔

کپور نے الزام لگایا ہے کہ طیارے میں ایک گراؤنڈ ملازم نے ان کی بیٹی اور اس کے خاندان والوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں طیارے سے اتارنے کی دھمکی بھی دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details