مساجد کمیٹی بھوپال کے عہدیداران و اراکین نے مساجد کمیٹی بھوپال کے گرانٹ میں تقریبا تین گنا اضافہ ہونے پر وزیر اعلی کمل ناتھ اور وزیر برائے اقلیتی بہبود سید عارف عقیل کا شکریہ ادا کیا۔
بھوپال: مساجد کمیٹی کا بجٹ، امام و موذن کی تنخواہ میں اضافہ - امام و مؤذنین
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی کے بجٹ میں اضافہ ہونے سے امام اور موذن کی تنخواہ میں اضافہ ہوا۔
ریاستی بجٹ میں مساجد کمیٹی بھوپال کی گرانٹ میں دو کروڑ کروڑ 52لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ایک کروڑ 34 لاکھ کی گرانٹ بڑھا کر 3 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گئی ہے-
واضح رہے کہ مسجد کمیٹی کی گرانٹ بڑھنے کا زیادہ فائدہ مسجد کمیٹی بھوپال کی ماتحت مساجد کے امام و مؤذنین کو ہوگا۔
وہیں مساجد کمیٹی سے جڑے امام اور موذن حضرات کا کہنا ہے کہ جس طرح کا اضافہ صوبائی حکومت نے کیا ہے اس کے وہ بہت شکر گزار ہیں لیکن سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق انھیں جس طرح سے تنخواہ ادا کی جانی چاہیے تھی وہ اب بھی ادا نہیں کی جارہی ہے۔