راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ایک مرتبہ پھر مرکزی حکومت سے فری یونیورسل ویکسینیشن کا مطالبہ کیا ہے۔
'مرکزی حکومت کو فری یونیورسل ویکسینیشن کا اعلان کرنا چاہیے'
مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ مرکزی حکومت کو فری یونیورسل ویکسینیشن کا اعلان کرنا چاہیے۔
مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ"مجھے اب بھی یقین ہے کہ مرکزی حکومت کو فری یونیورسل ویکسینیشن کا اعلان کرنا چاہیے۔ دیگرویکسینیشن مہموں کی طرح مرکزی حکومت کو بھی کورونا ویکسین خرید کر ریاستوں کو فراہم کرنا چاہیے جس سے وہاں جلد سے جلد ویکیسن مہیا ہوسکے، نوجوانوں کو جلد سے جلد ویکسین لگا کر تیسری لہر کو روکا جاسکے'۔
انہوں نے کہا ‘اس طرح کی غلط خبریں پھیلائی گئیں ہیں کہ 18 سے 44 عمر کے لوگوں کو ویکسین ریاستوں کے ذریعہ خریدکر لگانے دی جائے۔ مرکزی حکومت نے اس عمر گروپ کے ویکسینیشن کے معاملے میں ریاست سے کوئی بات چیت نہیں کی اور انہوں نے اپنی سطح پر فیصلہ کیا’۔