بی جے پی مہیلا مورچہ صدر بانڈی پورہ کے افس میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی جنہیں خواتین کے لئے مختص کی گئی اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ کئی خواتین نے اپنے روزمرہ جیسے کہ راشن کارڈ ، پینشن اسکیم اور کئی دیگر مسائل کو اجا گر کیا۔
بی جے پی مہیلا مورچہ بانڈی پورہ کی میٹنگ ، سینکڑوں خواتین کی شرکت - abdul rahman takery
ضلع صدر بی جے پی مہیلا مورچہ ناہیدہ قمر طلعت کی صدارت میں آج ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ضلع صدر بی جے پی بانڈی پورہ عبدالرحمن ٹیکری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ جنرل اسیکریٹری مہیلا مورچہ بانڈی پورہ پوشہ بیگم اور پروینہ بیگم نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔
بی جے پی مہیلا مورچہ بانڈی پورہ کی میٹنگ
اس موقعے پر ضلع صدر بی جے پی اور مہیلا مورچہ بی جے پی نے انہیں یقین دلایا کہ وہ خود ان کے ساتھ جاکر ضلع انتظامیہ کے پاس ان کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر دونوں صدور نے کہا کہ بی جی پی خواتین کو ہمیشہ سامنے لانے ، انہیں عزت فراہم کرنے اور انہیں ہر کام میں مواقع فراہم کرنے میں یقین رکھتی ہے۔