اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کو ہلاک کرنے کی سازش کی گئی'

آندھرا پردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی روجا سیلوامنی نے سرکاری وہپ و رکن اسمبلی کرشنا ریڈی کی کار پر حملہ کی مذمت کی۔

By

Published : Jan 7, 2020, 8:06 PM IST

وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی روجا سیلوامنی
وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی روجا سیلوامنی

رکن اسمبلی روجا نے رکن اسمبلی کو ہلاک کرنے کی سازش کا ذمہ دار اپوزیشن تلگودیشم کے رہنماؤں کو قرار دیا۔
روجا نے کہا کہ چندرا بابو ایسے سیاستداں ہیں جو ہمیشہ ریاست میں تشدد پھیلاتے ہوئے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

روجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی ریاست کے 13 اضلاع کے ساتھ انصاف کی کوشش کررہے ہیں۔

ماضی میں ہر کسی نے ریاست کی تقسیم کو روکنے کی کوشش کی تھی تاہم چندرا بابو نے اس کی حمایت میں مکتوب دیا تھا تا کہ اس سے سیاسی فائدہ اٹھایا جاسکے اور اب ریاستی دارالحکومت امراوتی کو منتقل کرنے کے مسئلہ پر وہ اختلافات پیداکرتے ہوئے ریاست کے تینوں علاقوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست کے تین دارالحکومتوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے رکن اسمبلی کی کار پر حملہ کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details