آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ کی بہن وائی ایس شرمیلا تلنگانہ میں نئی پارٹی کے قیام کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اضلاع کے رہنماوں اور وائی ایس آر کے مداحوں سے مل رہی ہیں۔ شرمیلا آج ضلع ورنگل کے وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مداحوں سے ملاقات کریں گی۔
وائی ایس شرمیلا کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حیدرآباد کے لوٹس پونڈ میں منعقدہ اجلاس میں مشترکہ ضلع کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی۔