تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں وکیل جوڑے کے سرعام سڑک پر انتہائی بے دردی سے کیے گئے قتل کی واردات کے خلاف تلنگانہ یوتھ کانگریس کی جانب سے حیدرآباد کے خیریت آباد چوراہے میں جمعہ کی شب مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی اور اس واردات کی شدید مذمت کی گئی۔
حیدرآباد میں یوتھ کانگریس کا احتجاج - وکیل جوڑے کا قتل
وکیل جوڑے کے سرعام سڑک پر انتہائی بے دردی سے کیے گئے قتل کی واردات کے خلاف تلنگانہ یوتھ کانگریس کی جانب سے حیدرآباد کے خیریت آباد چوراہے میں جمعہ کی شب مومی شمعوں کی ریلی نکالی.
حیدرآباد میں یوتھ کانگریس کا احتجاج
ان رہنماوں نے کہاکہ اس معاملہ سے سابق رکن اسمبلی پی مدھو کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔یوتھ کانگریس کے لیڈروں نے راستہ روکو پروگرام کا بھی اہتمام کیا۔انہوں نے قاتلوں کو سخت سزا دینے پرزور دیا۔
یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے ہمیں انصاف چاہئے کے نعرے لگائے اور اس معاملہ کی غیرجانبدارانہ جانچ کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے اصل قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کابھی مطالبہ کیا اور پلے کارڈس اور مومی شمعوں کے ساتھ احتجاج کیا۔