حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی لیڈر وجئے شانتی نے طنزیہ طور پر پوچھا کہ عوام وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کو کیوں ووٹ دیں؟ انہوں نے میدک اسمبلی حلقہ کے کانگریسی امیدوار ایم روہت کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں سے کئی سولات کئے۔ وجئے شانتی نے جذباتی انداز میں کہا کہ کیا کالیشورم پراجکٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کی بے ضابطگیوں پر کے سی آر کو ووٹ دیا جائے؟
انہوں نے استفسار کیا کہ تلنگانہ میں شراب کی دکانات قائم کرتے ہوئے بہنوں کو پریشان کرنے والے چندر شیکھر راو کو ووٹ دیا جائے؟ طلبا کو منشیات کا عادی بنانے پر ان کو ووٹ دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ ایس سی، ایس ٹی کی مختص اراضیا ت پر قبضہ کرنے پر انہیں ووٹ دیاجائے؟بے روزگاری کے فائدہ پر کیا۔ انہیں وو ٹ دیا جائے؟ انہوں نے کہاکہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر کیا کے سی آر کو ووٹ دیا جائے؟