اردو

urdu

ETV Bharat / state

KTR on Investment تلنگانہ میں ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، کے ٹی راما راو - تلنگانہ اسمبلی انتخابات

حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں منعقدہ سی آئی آئی تلنگانہ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے تارک راما راو نے کہا کہ 'تلنگانہ میں ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔' CII Telangana Annual Conference

تلنگانہ میں ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، کے ٹی راما راو
تلنگانہ میں ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، کے ٹی راما راو

By

Published : Mar 7, 2023, 2:24 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے واضح کیا کہ ریاست میں تاجروں اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بائیو ایشیا کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ وزیر نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور مزید سی آئی آئی کانفرنسیں منعقد کریں گے۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں منعقدہ سی آئی آئی تلنگانہ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائف سائنسس کے میدان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 2013 کے مقابلے ریاست میں سرمایہ کاری دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت 2030 تک 250 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے حصول کا نشانہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ویکسین کا مرکز بن گیا ہے جہاں 9 ارب ویکسین تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 50 فیصد ویکسین حیدرآباد میں تیار کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ہی جگہ پر فارما انڈسٹریز کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سلطان پور میں سب سے بڑا میڈیکل ڈیوائسس پارک بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لائف سائنسس کے ساتھ ساتھ ٹکنالوجی کے شعبے کا بہترین پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ سٹلائٹس کی پہلی پرائیویٹ سیکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی حیدرآباد میں ہوئی۔ اسکائی روٹ کے نمائندوں کو پرائیویٹ راکٹ لانچ کرنے پر انہوں نے مبارکبادپیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: YS sharmila Slams KCR کے سی آر کو وزیراعلی بننے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شرمیلا

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرون کے ذریعہ ادویات کی فراہمی کا ایک اختراعی پروگرام شروع کیاجائے گا۔کے ٹی آر نے یاد دلایا کہ دنیا کے مشہور اداروں نے حیدرآباد میں اپنے مراکز قائم کیے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایمیزون، گوگل، مائیکروسافٹ اور ایڈوب جیسی کمپنیوں نے حیدرآباد میں اپنا سب سے بڑا مرکز قائم کیا ہے۔ حیدرآباد میں نہ صرف مختلف کمپنیاں بلکہ مختلف رسوم و رواج اور کھانے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دور اندیشی کے ساتھ ای وی اور بیٹریاں تیار کرنے کے شعبہ میں صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کپاس کی ملک میں اچھی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاکتیہ ٹیکسٹائل پارک بڑے پیمانے پر قائم کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details