پڑوسی ریاست کرناٹک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے ساتھ ہی تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔بالائی علاقوں سے اس پراجکٹ میں 1.75 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد پراجکٹ کے حکام نے اس کے 36 دروازے کھولتے ہوئے 1.85 لاکھ کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا۔
Augmentation of water flow in Jurala project of Telangana
جورالہ پراجکٹ میں پانی کی مکمل سطح 318.51 فٹ کے برخلاف 318.16 فٹ درج کی گئی ہے۔ پراجکٹ کی سطح آب ٹی ایم سی میں 9.65ٹی ایم سی کے برخلاف 8.92ٹی ایم سی درج کی گئی ہے۔اسی دوران سری سیلم پراجکٹ میں بھی پانی کے بہاو میں اضافہ درج کیاگیا۔ بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کے پیش نظر جورالہ پراجکٹ اور سُنے سیلا پراجکٹ سے 3,50,341 کیوسک پانی سری سیلم پراجکٹ میں چھوڑا گیا۔