حیدرآباد:تلنگانہ میں مونوگوڈے اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے جمعرات کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہوگئی۔ حلقے کے 298 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ Munugode By-poll
پولنگ عملہ بدھ کی شام تک ای وی ایم، وی وی پی اے ٹی اور کنٹرول یونٹس سمیت پولنگ سازوسامان کے ساتھ مونوگوڈے اسمبلی حلقہ کے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گیا تھا۔ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔ مجموعی طور پر 105 پولنگ اسٹیشنوں کوانتہائی نازک قرار دیا گیا ہے۔حفاظتی انتظامات کے پیش نظر تقریباً 100 چیک پوسٹ تیار کی گئی ہیں اور 3,366 ریاستی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مرکزی فورسز کی 15 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس انتخاب میں کل 2,41,795 ووٹر ہیں جن میں 1,21,662 مرد اور 1,20,126 خواتین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
Munugode Bypoll تلنگانہ میں مونوگوڈے اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع - تلنگانہ میں مونوگوڈے اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات
تلنگانہ میں مونوگوڈے اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے جمعرات کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہوگئی۔ پولنگ عملہ بدھ کی شام تک ای وی ایم، وی وی پی اے ٹی اور کنٹرول یونٹس سمیت پولنگ سازوسامان کے ساتھ مونوگوڈے اسمبلی حلقہ کے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہوگی۔ Munugode By-poll
Etv Bharat