نائب صدرجمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے آندھراپردیش کے ایلورو شہر میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن پر تشویش کا اظہار کیا۔انھوں نے ضلع کلکٹر اور اعلی افسران سے بات کرنے کے بعد واقعے کی تفصیلات کا پتہ لگایا۔ بتایا گیا کہ مقامی ڈاکٹروں کے ہمراہ منگلگری ایمس کی میڈیکل ٹیم نے مریضوں کی تشخیص کی۔تاہم، افسران نے نائب صدر کو بتایا کہ طبی معائنے میں بیماری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
اس ضمن میں نائب صدر نے مرکزی وزیر صحت سے ملاقات کی۔ اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزارت صحت نے اس بیماری کی تحقیق کے لیےتین طبی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔