ڈین بہبودی طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی کے بموجب پہلے مرحلے میں تیسرے اور مابعد سمسٹرس کے ریسرچ اسکالرس کو جن کا تعلق اسکول آف سائنسس اور اسکول آف ٹکنالوجی سے ہے 27 جنوری 2021 سے یونیورسٹی آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اردو یونیورسٹی کی مرحلہ وار کشادگی کا 27 جنوری سے آغاز - Maulana Azad National Urdu University
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، نئی دہلی کے جاری کردہ رہنما خطوط کی تعمیل میں یونیورسٹی کی 27 جنوری سے مرحلہ وار کشادگی کا اعلان کیا ہے۔
اردو یونیورسٹی کی مرحلہ وار کشادگی کا 27 جنوری سے آغاز
یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ اردو یونیورسٹی نے لاک ڈاؤن کے آغاز ہی سے آن لائن کلاسس کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ یونیورسٹی نے دو سمسٹرس کے امتحان بھی کامیابی کے ساتھ آن لائن منعقد کیے ہیں۔