اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: اُپل میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

اُپل میں ایک نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس معاملہ درج کرکے اس نامعلوم شخص کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔

حیدرآباد: اُپل میں نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش ملی
حیدرآباد: اُپل میں نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش ملی

By

Published : Jun 21, 2021, 2:36 PM IST

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اُپل میں ایک نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطاطق یہ لاوارش لاش شلپارام کے قریب اُپل بھگایت نگر میں ایک سنسنان مقام سے ملی ہے، دیکھنے کے بعد یہ شبہ ظاہر ہورہا ہے کہ مہلوک کا قتل کیاگیا ہے۔

مقامی افراد نے اس شخص کی لاش کو دیکھنے کے بعد اس کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دی، جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کردیا۔

مزید پڑھیں:

عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس نامعلوم شخص کی شناخت کی کوششیں شروع کردیں ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سڑک پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جارہا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اس لاش کو یہاں کس نے پھینکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details