اردو

urdu

تیلگو دیشم رہنما کا جنگاوں میں قتل

By

Published : Jan 28, 2021, 10:51 AM IST

تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما پلی سوامی آج صبح چہل قدمی کررہے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم افراد ٹو وہیلر پر آئے اور انھیں بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

تیلگو دیشم رہنما کا جنگاوں میں قتل
تیلگو دیشم رہنما کا جنگاوں میں قتل

تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں تیلگو دیشم رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما پلی سوامی آج صبح چہل قدمی کررہے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم افراد ٹو وہیلر پر آئے اور انھیں بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

مہلوک پلی سوامی سابقہ کونسلر تھے۔

جمعرات کی صبح چہل قدمی کے دوران نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا اور پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد ورنگل ہائی وے پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق اراضی معاملے میں عدالت نے پلی سوامی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فیصلہ مہلوک کے حق میں ہونے کی وجہ ان پر حملہ ہوا، اور انھیں مارا گیا۔

اس ضمن میں اے سی پی ونود کمار نے کہا کہ بہت جلد ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details