اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابو جگجیون رام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش: ہریش راؤ

تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقات کی ترقی اور ان کو اونچا اٹھانے کے لیے ملک کے سابق نائب وزیر اعظم بابو جگجیون رام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

بابو جگجیون رام کی خدمات ناقابلِ فراموش: ہریش راؤ
بابو جگجیون رام کی خدمات ناقابلِ فراموش: ہریش راؤ

By

Published : Apr 5, 2021, 2:07 PM IST

ریاست تلنگانہ کے منسٹر آف فائنانس ہریش راؤ نے بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش کے موقع پر سدی پیٹ ضلع میں ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے ان کی خدمات مثالی رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بابو جگجیون رام نے دلتوں کی فلاح وبہبود کے لئے بے تھکان خدمات انجام دی تھیں۔ وزیر موصوف نے تمام پر زور دیا کہ وہ بابو جگجیون رام کی مساعی سے جذبہ حاصل کریں۔

بابو جگجیون رام کی خدمات ناقابلِ فراموش: ہریش راؤ

انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھرراؤ نے ایس سی طبقہ کو بااختیار بنانے کے لئے ریاستی بجٹ میں ایک ہزار کروڑ روپئے،کے سی آر ایس سی امپاورمنٹ اسکیم کے تحت الاٹ کئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بابو جگجیون رام کی خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ ریاست کے مختلف مقامات پر بھی بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش منائی گئی۔کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے اس موقع پر ملک کے لئے ان کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details