اردو

urdu

ETV Bharat / state

آٹو کی قسط ادا کرنے سے قاصر شخص کی خودکشی

فائنانسرز کی جانب سے اس پر رقم کی واپسی کے لئے دباؤ بڑھتا جارہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے کیڑے مارنے کی دوا (جراثیم کش دوا) پی کر خودکشی کر لی۔

UNDER PRESSURE FROM FINANCIERS, AUTO DRIVER COMMITS SUICIDE
علامتی تصویر

By

Published : Jul 8, 2020, 1:30 PM IST

آٹو کے فائنانس کی رقم ادا کرنے سے قاصر ایک شخص نے خودکشی کر لی ہے۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔

ضلع کے چندور منڈل کے کونڈاپور دیہات سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ جی سریکانت نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کر لی۔

اس نے فائنانس پر آٹو خریدا تھا جس کے ذریعہ وہ اپنے گھر والوں کی روٹی روزی کا انتظام کررہا تھا تاہم فائنانسرس کی جانب سے اس پر رقم کی واپسی کے لئے دباؤ بڑھتا جارہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کر لی۔

اس واقعہ پر اس کے والدین نے پولیس سے فائنانسر کے خلاف شکایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details