اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karimnagar Road Accident کریم نگر سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں دو خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ خواتین کی شناخت 40 سالہ لچماں اور37 سالہ کے راجوا کے طور پر کی گئی ہے۔ Road Accident in Karimnagar

کریم نگر سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک
کریم نگر سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک

By

Published : Nov 30, 2022, 12:46 PM IST

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ بدھ کی صبح میں ماناکنڈور منڈل مستقر کی راجیو نگر کالونی میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس نے ان دونوں خواتین کو روند ڈالا۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ Two women Died in Karimnagar road accident

ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت 40 سالہ لچماں اور37 سالہ کے راجوا کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں زرعی مزدو ربتائی جاتی ہیں جو کام پر جارہی تھیں۔پولیس نے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کریم نگر ضلع مستقر اسپتال منتقل کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details