ضلع کے کورٹلہ منڈل کے آئلاپور ضلع پریشد اسکول کا ایک طالب علم کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے طلبا اور اسٹاف کا معائنہ کروایا۔ جانچ کے بعد صدر مدرس سمیت ایک خاتون معلمہ بھی اس وائرس سے متاثر پائی گئیں جس کی وجہ سے اسکول کو بند کر دیا گیا اور اسکول کو جراثیم سے پاک کیا گیا۔
تلنگانہ کے جگتیال میں ایک طالب علم اور دو اساتذہ کورونا سے متاثر - اسکول انتظامیہ طلبہ اور اسٹاف کا معائنہ
تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک اسکول میں ایک طالب علم اور دو اساتذہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔
تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک طالب علم اور دو اساتذہ کورونا سے متاثر
آج کوئی بھی طالب علم اسکول کو نہیں آیا۔ اسی اسکول کے احاطہ میں پرائمری اسکول بھی ہے۔ اس اسکول میں 238 طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس اسکول میں کورونا کے معاملات کا پتہ چلنے کے بعد والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔
یواین آئی