اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: دو پولیس کانسٹبل کورونا وائرس سے متاثر - Coronavirus

حیدرآباد میں دو پولیس ملازمین کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد محکمہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

two police constable Test Positive For Coronavirus
حیدرآباد: دو پولیس کانسٹبل کورونا وائرس سے متاثر

By

Published : Apr 19, 2020, 3:34 PM IST

اطلاعات کے مطابق شہر کے چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک کانسٹبل کورونا سے مثبت پایا گیا جبکہ وہ لاک ڈاون کے دوران ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

رنگاریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک اور پولیس کانسٹبل کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا ہے، کانسٹبل کچھ دن قبل گاندھی ہسپتال میں تعینات تھا۔

چکڑ پلی پولیس کانسٹبل نے ایک ہفتہ قبل رخصت حاصل کی تھی جبکہ گذشتہ دو دن قبل شدید بخار کے بعد اس کا ٹیسٹ کرایا گیا اور ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے ہستپال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

ترکیماجال سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹبل میں بھی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹسٹ کیا گیا اور اسے بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں پولیس کانسٹبل کے افراد خاندان کو کنگ کوٹھی ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گاندھی ہسپتال میں علاج کرنے والے پانچ ڈاکٹرز اور دو نرسز کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details