اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Road Accident جگتیال سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - تلنگانہ روڈ حادثہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ Road Accident in Jagtial

جگتیال سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
جگتیال سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

By

Published : Nov 14, 2022, 10:51 AM IST

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے مٹ پلی منڈل کے وٹلم پیٹ کے حدود میں دیر رات اُس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں کا تصادم ہو گیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ مٹ پلی سے وٹلم پیٹ جانے والی سڑک پر تیز رفتار دو بائیکس کا تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور مزید دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ Bike Accident in Telangana

مہلوکین کی شناخت پی چنٹو اور سی چندو کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال مٹ پلی منتقل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details