اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک - حیدرآباد میں سڑک حادثہ

حیدرآباد میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

حیدرآباد:سڑک حادثہ میں دونوجوان جاں بحق
حیدرآباد:سڑک حادثہ میں دونوجوان جاں بحق

By

Published : Feb 15, 2021, 2:31 PM IST

شہر حیدرآباد کے مہاتما گاندھی بس اسٹیشن (ایم جی بی ایس)کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت موسی رام باغ کے 19 سالہ فصیح خان اور 23 سالہ محسن خان کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں اتوار کی رات دیر گئے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد موٹر بائیک پر واپس ہورہے تھے کہ اسی وقت املی بن بس اسٹیشن کے قریب سڑک پر واقع ایک گڑھے سے بچنے کے چکر میں اچانک بریک لگا دی جس کے ساتھ ہی یہ دونوں گر پڑے۔اسی دوران ایک تیز رفتار لاری نے ان دونوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں یہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details