تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے سرگرمی کے ساتھ جدوجہد اور تحریک چلانے والی ٹی آرایس پارٹی کے قیام کے آج 20سال مکمل ہوگئے ہیں۔
ٹی آرایس کے قیام کے 20 سال مکمل - تلنگانہ تحریک
ریاست کی حکمران جماعت کی یوم تاسیس جو کوویڈ وبا کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے، کے سلسلہ میں پارٹی کے کارگذار صدر و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے پارٹی کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈل کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا ہے۔

اس ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ تلنگانہ کوریاست کا درجہ حاصل کرنے کے لئے قائم کردہ ٹی آرایس کوریاست کے تمام محاذوں پر ترقی دینے سے روکنا اب ممکن نہیں ہے۔مائیکرو بلاگنگ کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو جو اس پلیٹ فارم پر سرگرم رہتے ہیں اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے اس خصوص میں ایک انگریزی اخبار کا تراشہ بھی ری ٹوئیٹ کیا ہے جس میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ایک قدیم تصویر کے ساتھ خبر شائع کی گئی ہے۔اس خبر میں چندرشیکھرراو کی جانب سے چلائی گئی تلنگانہ تحریک کی تفصیلات کا احاطہ کیاگیا ہے۔