اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں بستی دواخانوں کا افتتاح

وزراء اور رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ بستی دواخانوں میں نجی ہستپالوں کی طرح علاج کیا جا رہا ہے۔

حیدرآبادمیں بستی دواخانوں کا افتتاح
حیدرآبادمیں بستی دواخانوں کا افتتاح

By

Published : Aug 14, 2020, 2:35 PM IST

تلنگانہ حکومت نے غریبوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جی ایچ ایم سی حدود میں مزید 25 بستی دواخانوں کا آغاز کیا ہے۔

وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ہبسی گوڑا ڈویژن کے رام ریڈی نگر میں بستی دواخانے کا افتتاح کیا۔ مذکورہ وزیر سنتوشن نگر ڈویژن میں ایک اور دواخانے کو لوگوں کے لیے وقف کریں گے۔

حیدرآباد میئر رام موہن اور رکن اسمبلی مٹھا گوپال نے سکندرآباد، کواڈی گوڑے کے بھیما گراؤنڈ میں مذکورہ دواخانے کا افتتاح کیا۔

اسی طرح وزیر صحت ای راجندر نے سکندرآباد، بولک پور میں اور ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ نے صنعت نگر کے اشوک نگر میں مذکورہ دواخانوں کا افتتاح کیا۔

غریبوں کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت نے گریٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت مزید 25 بستی ڈسپنسریز کا آغاز کیا ہے۔

اس موقع پر ان وزراء اور رہنماؤں نے دعوی کیا بستی دواخانوں میں نجی ہستپالوں کی طرح علاج کیا جا رہا ہے اور ان دواخانوں میں روزانہ 14 ہزار لوگ طبی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی یوم اعضاء برائے عطیہ اور کورونا وائرس

ABOUT THE AUTHOR

...view details