حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ TS Intermediate Result۔ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے انٹر کے سال اول اور سال دوم کے نتائج کا اعلان کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ انٹر کے سال اول میں 63.32 فیصد طلباء پاس ہوئے۔ جب کہ سال دوم کے 67.82 فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ امتحانات میں کامیاب نہ ہونے والے طلبہ کے لیے یکم اگست سے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ INTERMEDIATE RESULTS RELEASED IN TELANGANA 2022
ریاستی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس ماہ کی 30 تاریخ سے سپلیمنٹری فیس ادا کی جائے گی، سال اول میں 72.33 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جب کہ 54.20 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ کے سال دوم میں 75.86 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جب کہ 60 فیصد لڑکے کامیاب قرار دیے گئے۔ انٹر کے نتائج میں میڈچل ضلع سرفہرست رہا۔ TS Inter Results 2022 Declared
قبل ازیں تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے عمر جلیل کی موجود گی میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کیے۔ کامیابی کا حتمی فیصد 62 ریکارڈ کیا گیا۔ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد یکم اگست سے کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ سپلیمنٹری امتحانات اور نشانات کی دوبارہ گنتی کی فیس اس ماہ کی 30 تاریخ سے داخل کی جاسکتی ہے۔