اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس کو سبق سکھایا جائے' - کونسل انتخابات

کانگریس سےرنگا ریڈی، حیدرآباد اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل نشست کیلئے ڈاکٹر جی چنا ریڈی جبکہ ورنگل ، کھمم اور نلگنڈہ نشست پر راملو نائک مقابلہ کر رہے ہیں۔

'کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس کو سبق سکھایا جائے'
'کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس کو سبق سکھایا جائے'

By

Published : Feb 27, 2021, 7:37 AM IST

ایم ایل سی نشستوں کے لیے کانگریس امیدواروں ڈاکٹر جی چنا ریڈی اور راملو نائک کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعہ کو شہر کے کانگریس رہنماوں نے آصف نگر میں جلسہ عام منعقد کیا تھا۔

یوتھ کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری انیل کمار یادو اور این ایس یو آئی کے رہنماوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ حیدرآباد میں پہلی مرتبہ کانگریس امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز ہوا ہے۔

رنگا ریڈی، حیدرآباد اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل نشست کیلئے ڈاکٹر جی چنا ریڈی جبکہ ورنگل ، کھمم اور نلگنڈہ نشست پر راملو نائک مقابلہ کر رہے ہیں۔

جلسہ عام میں گریجویٹ رائے دہندوں کے علاوہ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یاب افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کونسل انتخابات میں کانگریس کی تائید کا یقین دلایا۔ راملو نائک اور چنا ریڈی نے عوام کو تیقن دیا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد نوجوانوں کی بھلائی کیلئے کام کریں گے ۔

سرکاری محکمہ جات نے تقررات اور بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت سے موثر نمائندگی کریں گے ۔ پونم پربھاکر اور ہنمنت راؤ نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت نے طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ گزشتہ 7 برسوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات نہیں کئے گئے اور گزشتہ دو برسوں سے بیروزگاری الاؤنس جاری نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کونسل انتخابات دراصل ٹی آر ایس کو سبق سکھانے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نشستوں پر کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔ نامپلی انچارج محمد فیروز خاں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں طلبہ ، اساتذہ اور سرکاری ملازمین میں انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے طلبہ اور نوجوانوں کو جس طرح دھوکہ دیا ہے ، اس کا بہتر حساب کرنے کیلئے انتخابات اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس کے گمراہ کن پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔ فیروز خاں نے کہا کہ مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کی کانگریس امیدواروں کو تائید حاصل ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما وی ہنمنت راؤ ، پونم پربھاکر ، کسم کمار ، انجن کمار یادو، عظمیٰ شاکر ، شیخ عبداللہ سہیل ، سمپت کمار اور دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details