اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2020, 6:17 PM IST

ETV Bharat / state

ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا میں مبتلا

تازه طور پر نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بیگالا گنیش گپتا،کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا میں مبتلا
ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا میں مبتلا

تلنگانہ میں حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

تین دن کے وقفہ میں حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے تین ارکان اسمبلی اس خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تازه طور پر نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے بیگالا گنیش گپتا،کا کووڈ-19 ٹیسٹ میں مثبت آیا ہے۔ مذکورہ رکن اسمبلی چند روز سے بخار میں مبتلا تھے۔

حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا ۔جس میں رپورٹ مثبت پائی گئی ۔ اس وقت وہ ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز نظام آباد رورل کے رکن اسمبلی باجی ریڈی گووردھن کی کورونا رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔ اسی طرح ہفتہ کے روز جنگاوں کے رکن اسمبلی متی ریڈی سب سے پہلے متاثر ہوئے تھے۔

ارکان اسمبلی کے کورونا میں مبتلا پائے جانےکے بعد حکمراں جماعت اور انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details