اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجھے ہرانے کی طاقت ٹی آر ایس میں نہیں ہے: ایٹالہ - تلنگانہ کی خبریں

بی جے پی رہنما ایٹالہ راجندر نے کہا کہ اگر وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوتے تو حکومت دلت بندھو اسکیم متعارف نہیں کرتی۔

مجھے ہرانے کی طاقت ٹی آر ایس میں نہیں ہے: ایٹالہ
مجھے ہرانے کی طاقت ٹی آر ایس میں نہیں ہے: ایٹالہ

By

Published : Aug 24, 2021, 4:37 PM IST

تلنگانہ کے سابق وزیر، بی جے پی رہنما ایٹالہ راجندر نے کہا کہ انھیں ہرانے کی طاقت ٹی آر ایس پارٹی میں نہیں ہے۔

ضلع کریم نگر کے کاٹراپلی میں مختلف طبقات کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایٹالہ نے کہا کہ حکمراں جماعت انھیں ہرانے کی طاقت نہیں رکھتی۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ انھوں نے 20 برس علاحدہ تلنگانہ کی تحریک میں صرف کیے ہیں اور عوام ان کی خدمات سے واقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana to Reopen Educational Institutes: یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

بی جے پی رہنما نے کہا کہ اگر وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوتے تو حکومت دلت بندھو اسکیم متعارف نہیں کرتی۔ انھوں نے ٹی آر ایس پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو یہ بول کر ڈرا رہے ہیں اگر ٹی آر ایس کو ووٹ نہیں دیا گیا تو حکومت کی فلاحی اسکیمز سے انھیں محروم کردیا جائے گا۔ اس موقع پر انھوں نے دعویٰ کیا کہ حضورآباد کی عوام کو چاہے جتنا ڈرایا جائے مگر عوام ووٹ انھیں ہی دے گی۔

واضح رہے کہ ایٹالہ راجندر کے سی آر کابینہ میں وزیر تھے۔ انھیں وزرات سے برطرف کردیا گیا۔ بعد ازاں انھوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔ جہاں اب وہ بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے حضورآباد کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details