ایوان میں وقفہ صفر کے بعد اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ 8 ارکان کی معطلی کی منسوخی تک اپوزیشن کے ارکان، ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ اپنی پارٹی کے ارکان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کے کیشوراو فلور لیڈر ٹی آرایس نے کہاکہ ایوان میں اس وقت اصل گڑبڑ ہوئی جب بلز کی مخالفت کرنے والے ارکان کو اظہار خیال کا موقع فراہم نہیں کیاگیا۔
راجیہ سبھا سے ٹی آرایس کا واک آوٹ
تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان نے دیگر اپوزیشن ارکان کے ساتھ راجیہ سبھا سے واک آوٹ کردیا۔
راجیہ سبھا سے ٹی آرایس کا واک آوٹ
انہوں نے کہاکہ ایوان میں جو کچھ بھی ہوا وہ درد ناک اور افسوس ناک تھا تاہم ہمیں اپنے درد کے اظہار کا موقع نہیں دیاگیا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو پر زور دیا کہ وہ معطلی کو منسوخ کرے۔
کانگریس نے سب سے پہلے عاپ، ٹی ایم سی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ ایوان سے واک آوٹ کیا بعد ازاں این سی پی، ایس پی، شیوسینا اور آرجے ڈی نے بھی واک آوٹ کردیا۔