اردو

urdu

ETV Bharat / state

آکسیجن ٹینکرس کے ٹرانسپورٹ میں تاخیر نہ کی جائے: چیف سیکریٹری تلنگانہ - etv bharat urdu

وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی ہدایت پر سومیش کمار نے ٹرانسپورٹ اور آر ٹی سی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں دیگر ریاستوں کو آکسیجن کے ٹینکرس بھیجنے اور ان کی جلد واپسی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آکسیجن ٹینکرس کے ٹرانسپورٹ میں تاخیر نہ کی جائے:چیف سکریٹری تلنگانہ
آکسیجن ٹینکرس کے ٹرانسپورٹ میں تاخیر نہ کی جائے:چیف سکریٹری تلنگانہ

By

Published : May 8, 2021, 3:19 PM IST

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ تال میل کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دیگر ریاستوں سے حیدرآباد آنے والی آکسیجن کو منتقل کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہو پائے۔

وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کی ہدایت پر سومیش کمار نے ٹرانسپورٹ اور آر ٹی سی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

اس اجلاس میں دیگر ریاستوں کو آکسیجن کے ٹینکرس بھیجنے اور ان کی جلد واپسی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست میں اوڈیشہ کے آنگور اور کرناٹک کے بیلاری سے آکسیجن لایاجارہا ہے۔

عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ ان گاڑیوں کی منتقلی میں کسی بھی طرح کی تاخیر نہ ہو۔ ساتھ ہی پولیس کی اسکارٹ گاڑیوں کو بھی ان گاڑیوں کے ساتھ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آکسیجن ایکسپریس جو آکسیجن کے ٹینکرس کے ساتھ آرہی ہے کہ سلسلہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ تال میل کیا جائے تاکہ اس خصوص میں ریلویز کی جانب سے بنائے گئے گرین چینل سے استفادہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ سے تلنگانہ سفر کی مدت 6 دن کو کم کرتے ہوئے 3دن کر دیا گیا ہے۔

حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹینکرس میں مناسب تبدیلیاں کریں تاکہ ان ٹینکرس کو کارگو جہازوں میں آسانی کے ساتھ منتقل کیا جا سکے۔

چیف سیکریٹری نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ڈرائیورس اور میکانکس کی ٹیمیں تشکیل دیں۔

ساتھ ہی موجودہ 30 ٹینکرس کے علاوہ بعض مزید ٹینکس حاصل کرنے کے لئے پرائیویٹ کانٹریکٹرس کے ساتھ تبادل خیال کیا جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details