اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Teachers Training in Bidar: مانو کا اردو میڈیم اساتذہ کے لیے بیدر میں تربیتی پروگرام - Urdu training program in Bedar organized by Maulana Azad National Urdu University

مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم اسکول اساتذہ کے لیے 14 جولائی 2022 کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، شاہین نگر، شاہ پور گیٹ، بیدر کرناٹک میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ Urdu Medium Teachers Training Program in Bidar

مانو کا اردو میڈیم اساتذہ کے لیے بیدرمیں تربیتی پروگرام
مانو کا اردو میڈیم اساتذہ کے لیے بیدرمیں تربیتی پروگرام

By

Published : Jul 6, 2022, 10:16 PM IST

حیدرآباد: مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم اسکول اساتذہ کے لیے 14 جولائی 2022 کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، شاہین نگر، شاہ پور گیٹ، بیدر کرناٹک میں ایک روزہ تربیتی پروگرام بعنوان ”اساتذہ کے لیے اکیسویں صدی کی مہارتیں“ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ Urdu Medium Teachers Training Program in Bidar

اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس دو سو روپے (Rs.200/-) ہے جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک اکاؤنٹ پر ادا کی جا سکتی ہے یا راست طور پر پروگرام کے دن ادا کی جا سکتی ہے۔ اساتذہ کو ظہرانہ اور پروگرام کِٹ کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ صرف50 اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/nxd3o6V52bki7aNF6 رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391) اسسٹنٹ پروفیسر، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یو این آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details