اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹک ٹاک بنانے والی خاتون ملازمین معطل - ویڈیو

ملازمت کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ملازمین کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

ٹک ٹاک بنانے والی خاتون ملازمین معطل

By

Published : Jul 27, 2019, 9:07 PM IST

سکندرآباد کے گاندھی ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے میڈیکل طلبہ کو معطل کرنے کے ایک دن کے بعد تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ میڈیکل ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والی تین خاتون ملازمین نے ٹک ٹاک ویڈیو کام کے دوران بنایا۔

اس طرح انہوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔جونیر اسسٹنٹ کے طورپر کام کرنے والی دیویا منی،سمتا لیب اسسٹنٹ جیالکشمی نے کام کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنایا اور اسے سماجی رابطہ کی سائٹ پر پوسٹ کردیا۔یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔

اس مسئلہ پر حکام نے ان کو وجہ نمائی نوٹس جاری کرنے کا پہلے فیصلہ کیا گیا۔بعد ازاں ان کو حکام نے معطل کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details