اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنسی زیادتی اور قتل سے متعلق پولیس کا بیان - جنسی زیادتی اور قتل

حیدرا پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ ماہ 26 سالہ خاتون وٹرنرڈاکٹر کی جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار چار ملزمین کو آج علی الصبح انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیا گیا۔

جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے متعلق پولیس کا بیان
جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے متعلق پولیس کا بیان

By

Published : Dec 6, 2019, 10:47 AM IST

حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے بتایا کہ ’چاروں ملزمین پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک کیے گیے‘۔

جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے متعلق پولیس کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ ’چاروں ملزمین کی عمر 20 سے 24 برس کے درمیان تھی، انھیں سات دن کی عدالتی تحویل میں لیا گیا تھا۔‘ ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے تعلق سے پولیس نے انہیں جمعہ کی صبح جرائم کی جائے واردات پر لے گئی تھی اسی دوران انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی اور پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ‘۔

یاد رہے کہ خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی جنسی زیادتی اور زندہ جلادینے کے بعد ملک بھر میں غم وغصہ کی لہر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details