اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pulse Polio Across Telangana: تلنگانہ بھر میں کل پلس پولیو کی مہم

تلنگانہ بھر میں پلس پولیو کی مہم اتوار کے روز صبح آٹھ بجے تا پانچ بجے شام منعقد کی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد پانچ برس تک کی عمر کے تقریباً 35 لاکھ بچوں کو پولیو خوراک پلانا ہے۔ Pulse Polio Campaign Across Telangana

تلنگانہ بھر میں کل پلس پولیو کی مہم
تلنگانہ بھر میں کل پلس پولیو کی مہم

By

Published : Feb 26, 2022, 10:55 PM IST

آنگن واڑی سنٹرس، سرکاری اسکولس، عوامی کتب خانوں، بس ٹرمینلس، ریلوے اسٹیشنس، سیاحتی مقامات اور ایرپورٹس کے ساتھ ساتھ سرکاری نگہداشت ِ صحت مراکز پر پولیو خوراک پلانے کا انتظام کیا جائے گا۔ محکمہ پنجایت راج کے عہدیداروں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ ریاست بھر میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے 25 ہزار پولیو بوتھس کا اہتمام کیاہے۔ Telangana Health Department on Pulse Polio

یہ بھی پڑھیں:Ayushman Bharat Digital Mission for Five Years: پانچ برس کے لیے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے نفاذ کو منظوری

تقریباً 800 ٹیمیوں، 8 ہزار اے این ایم اور 25 ہزار آشاورکرس یہ خوراک پلائیں گے۔ پہلے دن جن بچوں کو خوراک نہیں پلائی جاسکی، ان کو اگلے دو دنوں کے دوران پیر اور منگل کو خوراک پلائی جائے گی۔


ٰیو این آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details