اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jagtial Road Accident جگتیال سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین خواتین کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ Road Accident in Jagtial

جگتیال سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک
جگتیال سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک

By

Published : Oct 23, 2022, 2:25 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین خواتین ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئیں۔ یہ حادثہ ضلع کے ویلگاٹور منڈل کے کرشناپٹنم اسٹیج کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور یہ کار، آٹو سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سفر کرنے والی تین خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئیں۔ Road Accident in Telangana

مقامی افراد نے زخمی خواتین کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک خواتین کا تعلق ضلع کے دھرماورم منڈل کے کملاپور سے ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details