اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین لڑکیاں غرقاب،سیلفی ہلاکت کی وجہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سیلفی کے شوق نے تین کمسن لڑکیوں کی جان لے لی۔

By

Published : Nov 16, 2020, 4:20 AM IST

Updated : Nov 16, 2020, 7:07 AM IST

تین لڑکیاں غرقاب،سیلفی ہلاکت کی وجہ
تین لڑکیاں غرقاب،سیلفی ہلاکت کی وجہ

تفصیلات کے مطابق ضلع نظام آباد ایرپلی منڈل کے علی ساگر میں تفریح پر گئی ہوئی تین کمسن لڑکیاں کشتی رانی کے دوران سیلفی لے رہی تھیں جس کے سبب توازن بگڑجانے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور تینوں لڑکیاں غرقاب ہوگئیں۔

یہ واقعہ اتوار کی شام پانچ تا چھ بجے کے دوران پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن بلدیہ جناب اشفاق کے برادرسید افتخار علی کی اہلیہ اپنی تین دختران زنیرہ 12 سال ‘ معراج 14 سال ‘ میرا 14 سال کے ساتھ تفریح کیلئے علی ساگر گئے ہوئے تھے اور علی ساگر میں تینوں لڑکیاں کشتی پر سوار تھیں اور اسی دوران سیلفی لے رہی تھیں کہ کشتی الٹ گئی۔اور تینوں ڈوب گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے یہاں پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ اور بعد ازیں پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال داخل کیا۔ اس المناک حادثہ کے سبب خاندان اور رشتہ داروں پر سکتہ طاری ہوگیا اور غم کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی عوام نے بھی کافی افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: جائیداد ٹیکس میں50 فیصد رعایت

Last Updated : Nov 16, 2020, 7:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details