مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ Maharashtra State Waqf Board کی تین روزہ میٹنگ اورنگ آباد کے محصول پربھودھنی ہال میں منعقد ہوئی جس میں وقف بورڈ نے کئی اہم فیصلے کیے۔ یہ اطلاع مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کے چیئرمین وجاہت مرزا نے دی۔مہاراشٹر میں لمبے وقفے کے بعد مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ مستحکم ہوا ہے اور بورڈ مکمل ہو جانے کے بعد میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اب تک بورڈ کی 80 سے زیادہ میٹنگیں ہو چُکی ہیں بورڈ چیرمین وجاہت مرزا کی صدارت میں اورنگ آباد کے محصول پربھودھنی ہال میں تین روزہ میٹنگ کا اختتام ہوا۔
میٹنگ ختم ہوجانے کے بعد Waqf Board Meeting Held in Aurangabad چیئرمین اور وقف بورڈ کے ارکان نے صحافیوں سے بات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نے بتایا کے بورڈ کی منعقدہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے جس میں سب سے اہم فیصلہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کو مستقل سی ای او مقرر کیے جانے کو لے کر کیا گیا اور جلد ہی اس کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کئے جائیں گے۔ اسی طرح اس میٹنگ میں میں 291 مساجد کے رجسٹریشن کو منظوری دی گئی اور کچھ دیگر معاملات بھی حل کیے گئے اسی طرح وقف بورڈ کی قیمتی اراضیات پر ہوئے ناجائز قبضہ جات ہٹانے کے لیے ٹھوس اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔چیرمین ایم ایل اے وجاہت مرزا نے بتایا کہ زمین مافیا پر قابو پا کر اور وقف اراضی کو لیز پر دے کر ریونیو بڑھانے کا اہم فیصلہ کیا گیا۔ Waqf Property in Maharashtra