اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: سکندرآباد میں سات مکانات میں چوری کی واردات - مکانات کو قفل پڑا ہوا تھا

تلنگانہ کے سکندرآباد میں جواہر نگر پولیس اسٹیشن سے متصل علاقے میں سات مکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔ ایک ہی رات میں چوروں کی جانب سے ان مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے قیمتی اشیاء اور نقدی کی چوری پر علاقہ میں رہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Theft in seven houses
Theft in seven houses

By

Published : Jul 12, 2021, 1:30 PM IST

تفصیلات کے مطابق جواہر نگر کے جمی گڈہ علاقہ میں یہ وارداتیں پیش آئی ہیں۔ چوروں نے ان مکانات کو نشانہ بنایا جہاں رہنے والے کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور ان کے مکانات کو قفل پڑا ہوا تھا۔

ان مکانات میں رہنے والوں کے واپس آنے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا، جنہوں نے جواہر نگر پولیس سے اس واردات کی شکایت کی۔ پولیس نے مقام واردات کامعائنہ کیا اور شواہد جمع کئے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی، اس کالونی میں رہنے والے جن کے مکانات میں چوری کی واردات پیش آئی، متاثرین نے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر گئے تھے۔ اس کالونی کے بعض مکانات کی دیواریں اور گیٹ کافی چھوٹے ہیں اسی لئے ان کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details