اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: شراب کی دکان میں چوری کی واردات - اردو نیوز تلنگانہ

دکان میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واردات ریکارڈ ہوگئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ رات دیر گئے تین بجے کے قریب تقریبا 6 چور جنہوں نے اپنے چہرے ماسک سے ڈھکے رکھے تھے، دکان کا شٹرتوڑ کر اندرداخل ہوئے اوررقم کے ساتھ ساتھ شراب کی بوتلوں کی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

تلنگانہ: شراب کی دکان میں چوری کی واردات
تلنگانہ: شراب کی دکان میں چوری کی واردات

By

Published : Jan 10, 2021, 12:25 PM IST

شراب کی دکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نیالکل میں شراب کی دکان میں یہ واردات پیش آئی۔

دکان میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واردات ریکارڈ ہوگئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ رات دیر گئے تین بجے کے قریب تقریبا 6 چور جنہوں نے اپنے چہرے ماسک سے ڈھکے رکھے تھے، دکان کا شٹرتوڑ کر اندرداخل ہوئے اوررقم کے ساتھ ساتھ شراب کی بوتلوں کی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

اس واردات کا علم اُس وقت ہوا جب دکان مالک صبح میں دکان کھولنے کے لئے پہنچا۔اس نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا۔پولیس کو سی سی فوٹیج کے ذریعہ اس واردات کی تفصیلات کا علم ہوا۔پولیس اس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امراوتی میں دارلحکومت مسئلہ پر کسانوں کا احتجاج جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details