محمد فاروق احمد صدر ٹی ایس میسا نے یکم جولائی سے اسکولس کو دوبارہ کھولنے کے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کورونا کی امکانی تیسری لہر کے سبب والدین اور سرپرستوں میں خوف پایا جاتا ہے ایسے میں اسکولس کو دوبارہ کھولنے حکومت کے فیصلہ کے سبب والدین اور سرپرستوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صرف ایس ایس سی طلبہ کے لئے فزیکل کلاسس کا آغاز عمل میں لائے جب کہ باقی جماعتوں کے طلبہ کے لئے آن لائن کلاسس کا نظم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی امکانی تیسری لہر کی اطلاعات کے سبب والدین اپنے بچوں کو اسکولس کو روانہ کرنے سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ حالات کے تناظر میں بچوں کی صحت اہمیت کی حامل ہے۔ کورونا کی امکانی تیسری لہر میں بچوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات گشت کررہی ہیں۔ ایسے میں حکومت کا فیصلہ والدین اور سرپرستوں کے لئے مشکل کا سبب ہوگا۔