تلنگانہ میں واقع سکندرآباد کلب میں بڑے پیمانہ پر آگ واقعہ Fire in Secunderabad Club اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا جس میں تقریبا 20کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
اس کلب کا قیام 1878 میں عمل میں لایا گیا تھا اور اس کا شمار ملک کے پرانے کلبس میں ہوتا ہے جو سکندرآباد شہر کے قلب میں 22 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کلب کو حیدرآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے ہیرٹیج کا درجہ دیا تھا۔
اس واقعہ میں کلب کی لائبریری، کلونڈر کلب اور ایڈمنسٹریشن آفس تباہ ہوگئے۔