تلنگانہ میں آج ہزاروں مساجد کو کھول دیا گیا جہاں پانچ وقت نمازوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مصلی سماجی فاصلہ برقرار رکھ رہے ہیں اور ماسک کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ مساجد کو کھولنے سے قبل صاف صفائی کی گئی اور اس سلسلہ میں علما کی جانب سے کچھ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
ریاست کی منادر کو بھی عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن خصوصی پوجا سے اعتراض کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد وینکٹیشورا مندر، بھدراچلم کی سری راما مندر اور یادادری کی سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر کو بھی کھول دیا گیا جہاں عیقدت مندوں نے بڑی تعداد میں درشن کئے۔