اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تلنگانہ بے روزگار کی مرچی بنڈی'، نوجوان کی انوکھی پہل

نوجوان نے ملازمت نہ ملنے پرمرچی کی بنڈی لگادی۔ اس کے ذریعہ وہ نہ صرف بہتر آمدنی حاصل کررہا ہے بلکہ دیگر چارافراد کو بھی روزگار فراہم کررہا ہے۔

'تلنگانہ بے روزگار کی مرچی بنڈی'، نوجوان کا انوکھا اقدام
'تلنگانہ بے روزگار کی مرچی بنڈی'، نوجوان کا انوکھا اقدام

By

Published : Aug 9, 2021, 7:05 PM IST

تعلیم کے باوجود ملازمت نہ ملنے پر کئی نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے، تاہم تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے ایک بے روزگار نوجوان نے انوکھی سونچ کے ذریعہ دوسروں کو بھی نئی راہ دکھائی ہے۔

اس نوجوان نے ملازمت نہ ملنے پر کم صرفہ کے ساتھ مرچی کی بنڈی لگادی۔اس کے ذریعہ وہ نہ صرف بہتر آمدنی حاصل کررہا ہے بلکہ دیگر چارافراد کو بھی روزگار فراہم کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کریم نگر کے جیوتی نگر کے رہنے والے نرسمہا نے آئی ٹی آئی سمیت ڈگری تک تعلیم حاصل کی۔اس نے ملازمت کیلئے کئی اداروں میں عرضیاں بھی دیں تاہم اس کو ملازمت نہیں ملی جس سے وہ مایوس اور پریشان نہیں ہوا۔

اس نے گھر میں خالی رہنے کے بجائے کسی بھی کاروبار کے آغاز کے بارے میں سونچا اور تلنگانہ بے روزگار کی مرچی بنڈی کے نام سے دھنگرواڑی اسکول کے قریب سڑک کے کنارے مرچی کی بنڈی کی شروعات کی۔

اس کی جانب سے بے روزگار کی مرچی بنڈی نام رکھنے پر کئی افراد کو تجسس ہوا۔اس نے مرچی کی بنڈی پر لگائے گئے بورڈ پر خود روزگاربھی لکھا۔نرسمہا نے مزید لکھا کہ پے ٹی ایم بھی قبول کیاجاتا ہے۔

بنڈی والے کی جانب سے پے ٹی ایم قبول کرنے کی بات لکھنا تمام کے لئے حیرت کی بات تھی کیونکہ مرچی کی بنڈی پر اب تک کسی نے بھی پے ٹی ایم قبول کیاجاتا ہے نہیں لکھا ہے۔اس کا کاروبار دیکھتے ہی دیکھتے چل پڑا جس کے بعد اس نے اپنی بنڈی پر مزید چار افراد کو ملازمت پر رکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: سافٹ ویر انجینئر سے سوامی بننے والا دھوکہ باز گرفتار

بے روزگار بنڈی نے تمام کو راغب کیا۔بے روزگار کی بنڈی نام رکھنے سے لوگ وہاں پہنچ کر نہ صرف بنڈی کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں بلکہ اس کی بنڈی کے مزیدار مرچی، سموسوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔اس کی بنڈی پر آنے والے نوجوان گاہکوں نے بھی ریاست کے دیگر بے روزگار نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ سرکاری ملازمتوں کے اعلامیہ کی عدم اجرائی پر مایوسی کا شکار نہ ہوں۔

نرسمہا نے بے روزگارنوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملازمت نہ ملنے پر خودکشی جیسے انتہائی اقدام سے باز رہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details