ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں بندوقوں کی لڑائی میں ممنوعہ سی پی آئی ماوسٹ کے دو ماونواز ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے کادمبا گاوں کے جنگلاتی علاقہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 'ماونوازوں کی نقل وحرکت پر علاقہ میں تلاشی مہم میں اسپیشل ٹیم مصروف تھی۔ اسی دوران پولیس کا سامنا ماونوازوں سے ہو گیا۔ ماونوازوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ماونواز ہلاک ہو گئے۔'
دراصل پولیس اس علاقہ میں تقریبا دو ماہ سے تلاشی مہم میں مصروف تھی۔ ایک اطلاع پر تقریبا 400 گرے ہاونڈس کی ٹیموں نے آصف آباد اور کاغذنگر کے جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم انجام دی۔